اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوتوا کی راہ پر گامزن راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا - شیوسینا

ریاست مہاراشٹر کے سیاسی نقشہ پر گزشتہ 13 برسوں سے شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف اپنا محاذ کھولی راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹر نونرمان سینا نے اب اپنے سیاسی نظریات میں تبدیلی لا کر ہندوتوا کی راہ پر گامزن ہونے کا آغاز کر دیا ہے۔

پارٹی کے جھنڈے میں تبدیلی
پارٹی کے جھنڈے میں تبدیلی

By

Published : Jan 23, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:19 AM IST

جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس کے جھنڈے میں تبدیلی، نئے بھگوا رنگ کے جھنڈے کا استعمال اور پارٹی کے اجلاس میں ویرساورکر سے لے کر دیگر سخت گیر ہندو نظریات کے حامی رہنماؤں کی تصاویر کو آویزاں کرنا شامل ہے ۔

ممبئی کے مضافات گوریگاو ں میں منعقدہ ایک تقریب میں راج ٹھاکرے نے پارٹی کے نئے جھنڈے کو لہرا کر اس کا افتتاح کیا ۔

پارٹی کے جھنڈے میں تبدیلی

اجلاس میں اسٹیج پر ویرساورکر کے علاوہ ان کے دادا پربودھن ٹھاکرے، ساوتری بائی پھولے، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر و دیگر رہنماؤں کی تصویریں آویزاں کی گئی تھیں اور اس دوران شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی 94ویں یوم پیدائش کو بھی منایا گیا ۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے جھنڈے کو لے کر سمبھاجی بریگیڈ اور مراٹھی کرانتی مورچہ سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے احتجاج کی دھمکی دی ہے کیونکہ جھنڈے پر سنسکرت میں کچھ ایسے نعرے لکھے گئے ہیں جو دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیے باعث تشویش ہیں ۔

راج ٹھاکرے نے ویرساورکر کے تعلق سے بھی کئی ایسے بیانا ت حال ہی میں جاری کیے ہیں جس سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ پارٹی نے اب ہندو نظریات کو اپنا لیا ہے ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details