ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سڑک کے کنارے دیوالی کے ساتھ لفظ جشن کا استعمال کرنے پر ایم این ایس نے سخت تنقید کی اور اسے ہندؤں کے ساتھ سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جشن دیوالی کو دیوالیکے لیے استعمال کیا گیا ہے، جو درست نہیں ہے۔ دیوالی سے متعلق ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ممبئی میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا نے ممبئی کرلا فینکس مال پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس کے بعد ویڈیو میں موجود مواد جشن کو ہٹا دیا گیا جس پر تنازع تھا۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا کا کہنا ہے کہ ایسا ہندو تہواروں کو بدنام کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
دراصل فینکس مال میں رنگین روشنیوں سے 'جشن دیوالی' لکھا گیا تھا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اس نے مہاراشٹر نو نرمان سینا ممبئی-کرلا کی توجہ مبذول کر لی۔ اس کے بعد مہاراشٹر نو نرمان سینا کے لوگ فینکس مال پہنچ گئے اور جشن دیوالی پیغام کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا چاندیوالی ڈویژن کے سربراہ ایم این ایس مہندر بھانوشالی نے الزام لگایا کہ جشن دیوالی جیسے ہندو تہواروں کو اردو میں مبارکباد دے کر بدنام کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر اگر آپ ہیپی دیوالی لکھ دیتے تو اچھا ہوتا۔