اردو

urdu

ایڈیشنل کمشنر سے ایم این ایس رہنما کا ناروا سلوک

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر کے کیبن میں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے اراکین نے ہنگامہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کو کُرسی سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

By

Published : Jun 26, 2020, 10:03 PM IST

Published : Jun 26, 2020, 10:03 PM IST

ایڈیشنل کمشنر سے ایم این ایس رہنما کا ناروا سلوک
ایڈیشنل کمشنر سے ایم این ایس رہنما کا ناروا سلوک

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ضلعی صدر سہاس دشرت اورنگ آباد میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے سلسلے میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سے بات کرنے کے لیے ان کی کیبن میں بیٹھے ہوئے تھے۔

ایڈیشنل کمشنر اور ایم این ایس کے ضلعی صدر کے درمیان بحث ہوگئی جس کے بعد ایم این ایس رہنما کو غصہ آگیا اور انہوں نے غصّے میں ایڈیشنل کمشنر رویندر نکم کے سر پر کرسی سے مارنے کی دھمکی دی۔

ایڈیشنل کمشنر سے ایم این ایس رہنما کا ناروا سلوک

لیکن کچھ ہی دیر میں سہاس نے بازو میں رکھی کرسی اٹھا کر مارنے کی کوشش کی لیکن کیبن میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے سہاس دشرت کو پکڑ لیا اور اسے کیبن سے باہر نکال دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details