حالانکہ ایم این ایس سربراہ لوک سبھا انتخابات میں کارپوریٹ اسٹائل میں اجلاس کیے تھے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت کی تھی لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں وہ کسی سے اتحاد کریں گے یا نہیں؟
آئندہ اسمبلی انتخابات کے مد نظر حال ہی میں ایم این ایس کے صدر دفتر راج گڑھ میں پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے راج ٹھاکرے کے ساتھ انتخابات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اور ایک رپورٹ ایم این ایس رہنما بالا نندگاؤںکر نے راج ٹھاکرے کو پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق ایم این ایس 100 نشستوں پر اپنے امیدوار اتار سکتی ہے۔