ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریت علاقہ ممبرا میں کورونا مشن زیرو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں عیدالاضحٰی کے موقع پر احتیاط اور سادگی سے سنبھال لیں توہم کامیاب ہوجائیں گے اس طرح کا اظہار خیال ممبرا کے مقامی رکن اسمبلی اور ریاست ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڈ نے شہریوں سے اپیل کیا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال ہاٹ لسٹ میں ضلع تھانے ہے لیکن تھانے میں صرف ممبرا ہے جہاں کافی راحت ہے۔
وفت کی رفتارسے کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آرہی ایک بار پھر ہمیں رمضان اور عیدالفطر کی طرح متحد ہوکر لڑنا ہوگا اور مہلک مرض کورونا کو شکست دینا پوگا۔
وزیر جیتیندر اوہاڈ نے کہا کہ کورونا شہر میں کم ہے اگرچہ قربانی کے لیے ہم نے کہیں بکرا خریدنے میں، ذبیحہ کرنے اور گوشت تقسیم کرنے میں بھیڑ جمع کیا توشہر کے حالات کورونا کو لیکر خراب ہوسکتے ہے اور ہماری محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔ نیزعیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بھی صبرو تحمل کا احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ مجھے امید ہے کہ ممبرا میں کورونا کیسز اور بھی کم ہوں گے۔'
انھوں نے کہا کہ ابھی کیا حالات ہیں ہم دیکھ رہے ہیں لیکن ہمیں قربانی کے بعد کے حالات کا جائزہ لینا ہے۔ تب تک کے لئے جتنا ہوسکے سماجی دوری برقرار رکھیں۔