اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi On Loudspeaker Row: مسلمانوں کے صبر و تحمل سے ریاست میں فساد کی سازش ناکام، ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر کے مسئلہ پر شرپسندوں نے شرانگیزی کی، لیکن مسلمان امن وامان کے لیے خاموش رہا، وہ بزدل نہیں ہے، عمل کا ردعمل بھی فطری ہے، اس لیے شرپسندوں پر فوری کارروائی ضروری ہے۔ راج ٹھاکرے کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا۔ Abu Asim Azmi On Loudspeaker Row

مسلمانوں کے صبر و تحمل سے ریاست میں فساد کی سازش ناکام، ابوعاصم اعظمی
مسلمانوں کے صبر و تحمل سے ریاست میں فساد کی سازش ناکام، ابوعاصم اعظمی

By

Published : May 14, 2022, 4:23 PM IST

ممبئی: ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر اور اذان تنازع کے سبب فساد برپا کر نے کی جو سازش رچی گئی تھی، مسلمانوں نے اسے صبر وتحمل سے ناکام بنادیا کیونکہ شرپسندوں نے تو مسلمانوں کے سامنے کیا کیا نہیں کیا۔ ہنومان چالیسا سے لے کر دیگر شرپسندی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، لیکن مسلمانوں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ان شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اس لئے مسلمان قابل ستائش ہیں۔ہنومان چالیسا یا پوجا پاٹھ کی جگہ مندر ہوتی ہے، لیکن فساد اور فتنہ پیدا کر نے کے لئے مساجد کے سامنے شرپسندوں نے اشتعال انگیزی اور شرانگیزیاں کی تھیں۔Abu Asim Azmi On Loudspeaker Row

مسلمانوں کے صبر و تحمل سے ریاست میں فساد کی سازش ناکام، ابوعاصم اعظمی

انہون نے کہا کہ مسلمان اس پر بھی خاموش رہے لیکن اب مسلمانوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ وہ بزدل نہیں ہیں، لیکن قانون کی بقا کے لیے پرامن ہے اس لیے ایسے شرپسندوں پر کارروائی ضروری ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو عمل کا ردعمل بھی ہونا فطری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر تمام مذہبی پیشوا کے خلاف توہین کا ارتکاب کر نے والے مرتکبین پر یو اے پی اے ایکٹ نافذ کر کے ان پر مقدمہ قائم کیا جائے کیونکہ اس سے ہی ریاست اور ملک کا ماحول خراب ہوتا ہے۔ اس پر قدغن لگانے کے لیے ایسے شرپسندوں پر کارروائی ضروری ہے۔ ابوعاصم نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ملک میں بلڈوزر کی سیاست جاری ہے شاہین باغ میں کارروائی کی گئی۔ یوپی میں تو بلڈوزر کی سیاست عام ہے۔ اس سے ہر کوئی خوفزدہ ہے۔ عوام کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Mosque in SIDCO: نوی ممبئی میں مسجد کی تعمیر کے امکانات روشن، ابوعاصم اعظمی کی ایوان میں گھن گرج

ABOUT THE AUTHOR

...view details