اردو

urdu

ETV Bharat / state

صرف 300 روپے کے قرض کے لیے مسلم نوجوان کی سر عام برہنہ کر کے پٹائی - وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے تھانے میں معمولی رقم کی واپسی ایک نابالغ لڑکے برہنہ کرکے پیٹا گیا۔ Muslim youth beaten in Thane

muslim youth beaten
muslim youth beaten

By UNI (United News of India)

Published : Nov 23, 2023, 7:11 AM IST

تھانے: تھانے کے مضافاتی کلوا میں جامع مسجد کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں دو ملزمین نے ایک نابالغ لڑکے کو محض 300 روپیے قرض کی واپسی نہ کرنے پر برہنہ کر کے اسے مارا پیٹا۔ بتایا جاتا ہے کہ واردات جو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےکے گھر کے قریب ہوئی مگر ابھی تک کوئی داد رسی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دو افراد جن کی شناخت توصیف خان بانڈے اور سمیل خان بانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔

ان دونوں نے نزدیکی اناپورنا بلڈنگ میں نابالغ لڑکے کے گھر میں گھس گئے۔ دونوں نے نابالغ لڑکے سے بلوٹوتھ ڈیوائس کی مبینہ 'چوری کا الزام لگاتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان سے لیا گیا 300 روپے کا قرض واپس کرے۔ لڑکے نے الزامات کی تردید کی اور ان سے مطلوبہ قرضہ دینے سے بھی انکار کر دیا لیکن وہ اڑے رہے اور اسے زبردستی قریبی مسجد کی طرف ان کے ساتھ جانے پر مجبور کیا۔ وہیں خان بندے کی جوڑی نے لڑکے کو تھپڑ مارا، ٹانگوں پر لاتیں ماریں، توصیف نے لڑکے کی پتلون سے بیلٹ نکالی اور مدد کے لیے چیخنے پر لڑکے کی پیٹھ پر کوڑے مارنے لگے، جب کہ سمیل نے پیچھے سے واقعے کی ویڈیو بنائی۔

اس کے بعد دونوں نے لڑکے کو عوامی جگہ پر پوری طرح برہنہ کر کے پکڑ لیا اور جب وہ اس پر حملہ کرتے رہے، نابالغ کسی طرح سے ایک تنگ گلی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا- اس کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ بعد میں، لڑکے نے شکایت درج کرانے کے لیے کلوا پولس اسٹیشن سے رجوع کیا، لیکن پولیس نے اس معاملے میں صرف ایک عام این سی (نان کوگنیس ایبل) جرم درج کیا۔ منگل کی رات دیر گئے اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس نے ایک سماجی کارکن ڈاکٹر بنو ورگیز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔

مزید پڑھیں: گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں ناسک میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس نے ویڈیو کو تھانے پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھیج دیا اور آخر کار ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون-1) گنیش این گواڈے نے ہدایت دی کہ اس معاملے میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ ورگیز نے کہا کہ آج کے اوائل میں کلوا پولیس حرکت میں آئی اور نوعمر لڑکے کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی، جس میں POCSO اور تعزیرات ہند کی سخت دفعات شامل کی گئیں، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی آر درج کرنے میں 20 گھنٹے سے زائد کی تاخیر پر بتایا گیا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نابالغ متاثرہ کو پہلے میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لیے تھانے لے جایا گیا جس کے نتیجے میں درخواست دائر کرنے میں دیر ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرکزی ملزم توصیف کو آج دوپہر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس ٹیمیں مفرور سیمل کی تلاش میں ہیں، جو مبینہ طور پر کل رات سے روپوش ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details