اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گاندھی جی مسلمانوں کے حمایتی تھے اس لیے گوڈسے نے انھیں قتل کیا' - اسد الدین اویسی کا بیان

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی مہاراشٹر میں ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے امیدواروں کے لیے انتخابی تشہیر کررہے ہیں۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے قومی صدر اسد الدین اویسی

By

Published : Oct 4, 2019, 3:24 PM IST

اویسی مہاراشٹر کے حلقۂ اسمبلی دھولیہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار فاروق شاہ کے لیے ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاتما گاندھی مسلمانوں کی تائید کرتے تھے اسی وجہ سے ناتھوررام گوڈسے نے انھیں مار دیا تھا۔


انھوں نے کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو جہاز کا کپتان سب سے پہلے مسافروں کی زندگیاں بچاتا ہے پھر آخر میں اپنی زندگی بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے قومی صدر اسد الدین اویسی

انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی واحد ایسی پارٹی ہے جہاں جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو سب سے پہلے کپتان ہی اپنی جان بچانے کے لیے کود جاتا ہے۔

اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' مودی مہاتما گاندھی کے نام پر جاری ڈرامہ بند کریں۔

انھوں نے این آر سی معاملے میں وزیر داخلہ امیت شاہ پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ' اگر ان کے نام میں شاہ ہے بھارت کا آئین بادشاہ ہے اور ڈاکٹر امبیڈکر کا بنایا ہو آئین کسی کو بھی مذہب کی بنیاد پر شہریت نہیں دیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details