اردو

urdu

ETV Bharat / state

MIM Officials House Arrest in Malegaon: مالیگاؤں ایم آئی ایم عہدیداران و کارکنان نظر بند

مسلمانوں کے مختلف مسائل اور مطالبات کی یکسوئی کے لیے اسد الدین اویسی کی ایما پر ممبئی میں اجلاس طلب کیا گیا تھا جس کے لیے مالیگاؤں سے ممبئی کے لیے نکلنے والے ایم آئی ایم کے قافلے کو پولیس نے مالیگاؤں میں ہی روک کر انہیں نظر بند MIM Officials and Workers House Arrest کر دیا۔

ایم آئی ایم عہدیداران و کارکنان
ایم آئی ایم عہدیداران و کارکنان

By

Published : Dec 11, 2021, 6:03 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی ایما پر ممبئی میں مسلم ریزرویشن کے لیے اجلاس Meeting for Reservation for Muslim کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے مہاراشٹر کے الگ الگ اضلاع سے ایم آئی ایم عہدیداران و کارکنان ممبئی پہنچ رہے ہیں۔

مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز

اس اجلاس میں شرکت کے لیے مالیگاؤں سے روانہ ہونے کی تیاری میں مصروف مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز اور دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ سمیت 40 سے زائد کارکنان کو مقامی پولیس نے MIM officials House Arrest نظر بند کردیا۔

ایم آئی ایم عہدیداران و کارکنان

اس تعلق سے ڈاکٹر خالد پرویز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسدالدین اویسی کی ایما پر مہاراشٹر کے مسلمانوں کے لیے تعلیم، نوکری اور دیگر شعبوں میں 5 فیصد ریزرویشن کے مطالبات کی یکسوئی اور وقف بورڈ کی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے جیسے موضوعات پر ممبئی میں اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی قیادت میں یہ قافلہ ممبئی کیلئے روانہ ہورہا تھا کہ مقامی پولیس نے روک لیا اور مجلس کے ذمہ داران کو نظر بند کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details