اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی بشیر موسی پٹیل نے وارث پٹھان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ملک کے موجودہ حالات میں وارث پٹھان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔ موجودہ مرکزی حکومت کی منشاء ہی یہی ہے کہ ملک میں ہندو مسلم کے بیچ پھوٹ ڈالو اور راج کرو لیکن حکومت اس میں ناکام رہی ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'پورے ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نہ صرف مسلم بلکہ ہندو مسلم، سکھ، عیسائی سب اس کے خلاف متحد ہوکر حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، وارث پٹھان کا بیان، ان کے سیاسی اور ذاتی مفاد کے لیے ہو سکتا ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔'