اردو

urdu

ETV Bharat / state

Earthquake in Nashik ناسک میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

مہاراشٹر کے ناسک سے 89 کلومیٹر مغرب میں آج صبح سویرے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 3.6 شدت کے اس زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake In Nashik

ناسک میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے
ناسک میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

By

Published : Nov 23, 2022, 10:43 AM IST

ناسک:مہاراشٹر کے ناسک سے 89 کلومیٹر مغرب میں آج صبح لوگوں نے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے۔ تاہم بہت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ناسک کے مغرب میں بدھ کی صبح تقریباً 04:04 بجے 3.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ Earthquake In Nashik

اس سے قبل منگل کو لداخ سے 191 کلومیٹر شمال میں ریکٹر اسکیل پر 4.3 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر 4.3 کی شدت کا زلزلہ کارگل، لداخ سے 191 کلومیٹر شمال میں آیا۔ زلزلہ صبح 10.05 بجے آیا۔ بتادیں کہ انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں کم از کم 162 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ مغربی جاوا کے شہر سیانجور میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ گھنی آبادی کا علاقہ تھا۔ کئی علاقوں میں عارضی مکانات ملبے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکن رات کام کررہے تھے تاکہ عمارت کے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا سکے۔ Earthquake In Nashik

علاقائی گورنر رضوان کامل نے کہا کہ 162 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی اور 13000 سے زائد بے گھر ہوئے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ بہت سے لوگ اب بھی جائے وقوعہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ سولاویسی میں 2018 کے زلزلے سے 2,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ Mild earthquake hits near Maharashtras Nashik

یہ بھی پڑھیں : Earthquake in North Kargil کارگل میں زلزلے کے جھٹکے

Indonesia Earthquake انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details