اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمشنر نے عوام کو بھروسہ دلایا - کانفرنس

بھیونڈی کے انچارج میونسپل کمشنر نے ایک کانفرنس کرکے اپنی ترجیحات عوام کے سامنے رکھ کر یقین دہانی کرائی ہے۔

بھیونڈی میں میونسپل کارپوریشن کے انچارج کمشنر اشوک کمار

By

Published : Jul 18, 2019, 10:24 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں میونسپل کارپوریشن کے انچارج کمشنر اشوک کمار رنکھانب نے کارپوریشن ہیڈکواٹر کی تیسری منزل کے کانفرنس ہال میں شام چار بجے ایک پریس کانفرنس بلائی تھی۔

اس کانفرنس میں شہر کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شہر کی معقول صاف صفائی، اور موسلادھار ہونے والی بارش سے گڑھوں میں تبدیل ہونے والی سڑکوں کو پوری طرح ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور کنکریٹ کے اگنے والے جنگلات کی شکل اختیار کرچکے غیر قانونی تعمیراتی کاموں پر لگام لگانے اور اسکو پروان دینے والے میونسپل افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بات بھی کہی ہے۔

انہوں نے اپنی خصوصی ترجیحات کو میڈیا اہلکاروں کے روبرو رکھتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے ذریعہ ملنے والی شکایت اور خبروں کو وہ ہمیشہ سے ہی ترجیح دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے تحت چلائے جارہے ہلتھ سینٹر کی خدمات کو درست بنا کر شہریوں کو علاج کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ہی شہر کے گٹر نالوں کے کھلے میں ہول کے غائب ڈھکنوں کو فوراً لگانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ان کھلے چیمبرز کے سبب آئے دن حادثات کی اطلاع موصول ہورہی ہے اس لیے اسے یہ کام ان کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔

انچارج میونسپل کمشنر رنکھانب نے کہا کہ تعلیم سے متعلق اصلاحی جتنے بھی ضروری کام ہیں، ان سب کو پورا کرتے ہوئے بہتر تعلیم فراہم کرنے کے علاوہ شہر کی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق پالیسیوں کو نافذ کرکے بھیونڈی شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details