اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل اربن ڈویلپمنٹ کمیٹی کے دوبارہ رکن نامزد

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کو اربن ڈویلپمنٹ کمیٹی کے لیے دوبارہ رکن نامزد کیا گیا ہے، واضح رہے کہ پانی کی فراہمی، صفائی امور شہری حمل و نقل اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تمام کام اربن ڈیولپمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں۔

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل
رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل

By

Published : Oct 8, 2020, 2:41 PM IST

اورنگ آباد ضلع کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کو پارلیمنٹ کی اربن ڈیولپمنٹ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے ۔امتیاز جلیل دوسری بار اس کمیٹی کے رکن بنے ہیں اس سے قبل بھی یعنی گزشتہ سال وہ پارلیمانی شہر ترقیاتی کمیٹی کے رکن تھے۔ جبکہ اب وہ مزید ایک سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

اسی طرح امتیاز جلیل کو مرکزی شہر ہوابازی کمیٹی کا رکن بھی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں ہی کمیٹیوں کی رکنیت ایک سال کے لیے ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں امتیاز جلیل نے اورنگ آباد شہر میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔


پارلیمانی اجلاس میں اپنے حلقے کے عوامی مسائل کو پیش کرنے پر لوک سبھا اسپیکر نے انہیں مزید ایک سال کے لئے دونوں اہم کمیٹیوں میں شامل رہنے کی اپیل کی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے حکومت نے امتیاز جلیل کی رکنیت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پانی کی فراہمی، صفائی امور شہری حمل و نقل اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تمام کام اربن ڈیولپمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں۔ امتیاز جلیل رکن پارلیمان بننے کے بعد سے لگاتار پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کے مسائل کو اٹھاتے رہے ہیں۔وہ پارلیمنٹ میں شروع سے ہی اپنے پارلیمانی حلقے میں پانی کے مسئلے پر آواز اٹھاتے آرہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں اربن ڈیولپمنٹ کمیٹی کا رکن نامزد کیا تھا، تاہم میعاد ختم ہو جانے کے بعد حکومت نے ان کی معیاد میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details