اردو

urdu

By

Published : Apr 24, 2021, 8:03 AM IST

ETV Bharat / state

میکس اسٹپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے ہسپتالوں کا معائنہ کیا

شہر میں مریضوں کی تعداد میں بے انتہاء اضافہ ہونے کی وجہ سے انجیکشن کم پڑ رہے ہیں اور مریضوں کے رشتہ داروں کو بھی حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں انجیکشن اور مختلف ادویات کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے اہم ذمہ داران نے آج صبح شہر کے کئی اسپتالوں کا دورہ کیا اور جانکاریاں حاصل کی۔

MHUR10002-MALEGAON- max step foundation members visit many hospitals
میکس اسٹپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے ہسپتالوں کا معائنہ کیا

مالیگاؤں شہر میں میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا تعارف پچھلے کچھ دنوں قبل ہی سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے کرایا گیا ہے۔ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن سے منسلک افراد میں وکلاء، انجینئرس، ڈاکٹرس، ٹیچرس نیز بڑی تعداد میں علماء کرام بھی شامل ہیں۔

میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھنے والے شہر کے رہنماء رضوان بیٹری والا ہے۔ رضوان بیٹری والا سال کے 365 دن عوامی خدمت پر معمور رہتے ہیں اور ابھی پچھلے کچھ دنوں سے شہر کے کئی ہسپتالوں میں کووڈ کا معاملہ سنگین صورتحال شکل اختیار کر چکا ہے تو وہ ضلع ناسک کے علاوہ مہاراشٹر کے متعدد علاقوں سے پازیٹیو مریضوں کو مالیگاؤں شہر میں بغرضِ علاج لا رہے ہیں۔

شہر میں مریضوں کی تعداد میں بے انتہاء اضافہ ہونے کی وجہ سے انجیکشن کم پڑ رہے ہیں اور مریضوں کے رشتہ داروں کو بھی حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر میں انجیکشن اور مختلف ادویات کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے اہم ذمہ داران نے آج صبح شہر کے کئی اسپتالوں کا دورہ کیا اور دوا خانوں کے متعلق کئی اہم جانکاریاں حاصل کی۔

موقع پر رضوان بیٹری والا، مدثر نذیر (سافٹ وئیر انجینیئر)،عثمانی عبدالماجد (ایڈوکیٹ و انجینیر)، ڈاکٹر اشتیاق (ڈاکٹر و ٹیچر) اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details