مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں ایجوکیشن ایکسپو و کل ہند اردو کتاب میلہ کا افتتاح اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے تاریخی عام خاص میدان میں ایجوکیشن ایکسپو و کل ہند اردو کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ایکسپو کا افتتاح بعد نماز جمعہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ ایجوکیشن ایکسپو 15 تا 21 دسمبر تک اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں رہے گا، جس میں ملک بھر سے 60 سے زیادہ پبلشر کی آمد ہوئی ہے اور اس ایکسپو میں 180 دکانیں بھی لگائی گئی ہیں۔ اسی طرح مصنف سے ملے سرگرمی میں 70 سے زیادہ مصنف شرکت کریں گے اور 157 سے زیادہ عصری مدارس کے طلبہ کے مابین دلچسپ و منفرد نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، ایجوکیشن ایکسپو کے سات دن کے دوران روزانہ مختلف موضوعات پر خطاب کرنے کے لیے ملک کے الگ الگ حصوں سے عالمی فکری شخصیات تشریف لائیں گی۔
مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں ایجوکیشن ایکسپو و کل ہند اردو کتاب میلہ کا افتتاح یہ بھی پڑھیں:
Aurangabad Urdu Book Fair اورنگ آباد میں اردو کتاب میلہ کا انعقاد
ایجوکیشن ایکسپو کی کنوینر افروز خان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جہاں پر بچے زیادہ تر موبائل کا استعمال کر رہے ہیں انہیں موبائل سے دور رکھنے کے لیے تعلیم کی طرف کس طرح راغب کیا جائے اس کے لیے اس ایجوکیشن ایکسپو میں کئی سارے ماہرین نے تعلیم بھی ائیں گے جو بچوں کی موجودہ حالت پر بات کریں گے۔ افروز خان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی اس طرح کا تعلیمی ایکسپور رکھا گیا تھا جس کے مثبت اثرات بھی دیکھنے کو ملے تھے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال دوسرا تعلیمی ایکسپو منعقد کیا گیا ہے تاکہ اقلیتی طبقہ کے لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ افروز خان کا کہنا ہے کے اس ایجوکیشن ایکسپو کو پانچ حصوں میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں انٹر اسکول مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں 50 سے زیادہ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ ماڈرن زمانہ اور قرآن کا بھی ایگزیبیشن منعقد کیا گیا ہے۔ کئی سارے انسٹال کمرشیل ایجوکیشن کو لے کر بھی لگائے گئے ہیں۔
اس میں ایک اڈیٹوریم بھی بنایا گیا ہے جس میں، علماء کانفرنس، اقلیتی این جی اوز کانفرنس، ٹیچرس ٹریننگ پروگرام،
اسٹوڈنٹ ٹریننگ پروگرام، اور پیرنٹس کوچنگ کے پروگرامز بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ ایجوکیشن ایکسپو کے سات دن کے دوران روزانہ مختلف موضوعات پر خطاب کرنے کے لیے ملک کے الگ الگ حصوں سے علمی و فکری شخصیات تشریف لائیں گی، جن میں مولانا فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ، ڈاکٹر عبد القدیر شاہین ادارہ جات بیدر، ایس امین الحسن نائب صدر جماعت اسلامی ہند، محی الدین غازی، مولانا مہدی حسن عینی انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند، آصف مجتبی دہلی، ڈاکٹر روشن جہاں شیخ ممبئی ٹرین ایکسیڈنٹ سروائیور، اکرم الجبار ریٹائرڈ چیف کمشنر آف انکم ٹیکس ایڈوکیٹ فواز شاہین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ندیم اختر میرٹھ، شارق نثار ممبئی وغیرہ پروگرام سے خطاب کریں گے۔
مولانا عمرین محفوظ رحمانی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی اسی طرح کا ایجوکیشن ایکسپو منعقد کیا گیا تھا لیکن اس سال بڑے پیمانے پر اس تعلیمی ایکسپو کو رکھا گیا ہے، جس میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ کتاب اور علم سے جڑے بغیر کسی بھی قوم کا مستقبل روشن نہیں ہو سکتا تعلیم ہر مسئلے کا حل اور ہر بند دروازے کی چابی ہے، اگر ہم اپنی نئی نسل کے ہاتھ میں کتاب اور قلم نہیں دیں گے تو انے والے مستقبل میں یہ لوگ غلط سمت میں چلے جائیں گے۔ مولانا عمرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایجوکیشن ایکسپو وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اقلیتی طبقہ میں علم حوصلہ افزائی کو بڑھانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں اقلیتی طبقات کو کئی ساری مشکلات آرہی ہے، اسی لیے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم باشعور بنیں اور حالت پر تبصرہ کرنے سے حالات نہیں بدلتے بلکہ محنت لگن اور تعلیم حاصل کر کے ہی حالات کو بدلا جا سکتا ہے۔