اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا: مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر کا افتتاح - ممبرا

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر ممبرا میں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ دفتر کے ذریعے اقلیتوں کو سرکاری اسکیمز سے متعارف کرایا جائے گا۔

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن

By

Published : Jul 20, 2019, 12:01 AM IST

ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے ہر دور میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اسکیمز کا اعلان تو کیا جاتا ہے لیکن ان اسکیمز سے اقلیتیں بہ مشکل ہی استفادہ کر پاتی ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ان اسکیمز سے اقلیتوں کو واقف کرانے کے لیے بھی کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔

ایسے میں اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کے لیے مختص کیے گئے کروڑوں روپے حکومت کو واپس چلے جاتے ہیں۔

ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے بی جے پی مہاراشٹر مہیلا مورچہ کی صدر ردا رشید نے ممبرا میں سماجی تنظیم مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام کیا ہے۔

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن

مولانا ابوالکلام آزاد مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین حیدر اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ 'اس دفتر سے سرکاری اسکیموں سے اقلیتیوں کو خاص کر ممبرا کوسہ کے مسلمانوں کو متعارف کرایا جائے گا

انھوں نے مزید کہا کہ' حکومت سے ملنے والی اسکالر شپ کو بچوں تک کیسے پہنچائی جائے اور اسے کیسے حاصل کیا جائے اور اسی طرح سے حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے طلبأ و طالبات کی اورخواتین کے فلاح وبہبودگی کے لئے جتنی اسکیمیں ہیں ان اسکیموں کے متعلق نہ صرف معلومات دی جائے گی بلکہ یہاں سے اس کے حصول کے لیے آن لائن فارم بھرا جائے گا اور ان رقوم کو دلانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

بی جے پی مہاراشٹر مہیلا مورچہ کی صدر ردأ رشید نے بتایا کہ بچوں کو کسی بھی فارم کو پر کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھیں ادھر سے ادھر سائبر پر اور دیگر جگہوں پر دستاویزات لیکر بھاگنا ہوتا ہے لیکن اب ان کا سارا کام ایک ہی جگہ یعنی کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کے دفتر سے ہوجایا کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details