اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے ٹکٹ دلالوں کا سرغنہ گرفتار

اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی ہے اور ایسے وقتوں میں زیادہ تر لوگ اپنے وطن گھومنے جاتے ہیں اور اس وقت لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ریلوے ٹکٹ ملنا بھت مشکل ہو جاتا ہے۔

By

Published : May 10, 2019, 12:01 AM IST

ریلوے ٹکٹ دلالوں کا سرغنہ گرفتار

لوگوں کی اسی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر ٹکٹ دلال انتہائی مہنگے داموں میں ٹکٹ فروخت کرتے ہیں۔

ریلوے ٹکٹ دلالوں کا سرغنہ گرفتار

ممبئی کے ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف) نے ایسے ہی ایک دلالوں کے سرغنے کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس سے 20 لاکھ کے ریلوے ٹکٹ بھی برآمد کیے ہیں۔

اس معاملے میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ارون ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ آر پی ایف کی گرفت میں آئے اس سرغنہ کا نام پون راج امانول ہے جو ریلوے کا ٹکٹ کی کالا بازاری کرنے والی گینگ کا سربراہ ہے۔

یہ ملزم چننئی، اتر پردیش، بہار جانے والے مسافروں سے موٹی رقم وصول کرتا تھا آر پی ایف کو اطلاع ملی کہ ممبئی کے چمبور علاقے میں ریلوے ٹکٹ کی کالابازاری ہو رہی ہے اس کے بعد ریلوے افسران نے اس کی یہاں چھاپے ماری کی اور اس کے یہاں سے 20 لاکھ قیمت کے ریلوے ٹکٹ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details