اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی - آتشزدگی

عروس البلاد ممبئی کے جنوبی علاقے بائیکلہ اور شمالی علاقے ساین میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آتشزدگی

By

Published : Aug 28, 2019, 8:12 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:40 PM IST

گزشتہ شب بائیکلہ علاقے کے مصطفی بازار میں واقع لکڑی کے بازار میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہے۔

جبکہ دوسری جانب شمالی ممبئی کے ساین علاقے میں واقع سین کولی واڑہ پنجابی کیمپ کی ایک عمارت کے میں آگ لگی۔

کولی واڑہ پنجابی کیمپ کی بلڈنگ نمبر 1 کے گراؤنڈ فلور پر واقع چائنیز ہوٹل میں آگ لگنے سے زبردست مالی نقصان ہوا ہے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ممبئی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی انٹاپ ہل پولیس اور محکمۂ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیایوں نے موقع پر پہنچ آگ بجھائی۔

فی الحال دونوں مقامات پر آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details