اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1703 نئے معاملے

مہاراشٹر کے آٹھ ضلعوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین کے 1703 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران 33 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

By

Published : Sep 3, 2020, 10:31 AM IST

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1703 نئے معاملے
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1703 نئے معاملے

صحت افسران نے جمعہ کو بتایا کہ اس دوران اورنگ آباد سب سے بری طرح متاثر رہا جہاں 310 نئے معاملے آئے اور 9 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ لاتور میں 315 نئے معاملے اور 9 اموات، عثمان آباد میں کورونا کے 204 معاملے اور چار اموات، پربھنی میں 111 معاملے اور دو اموات، جالنا میں 129 اور ہنگولی میں 32 نئے معاملے درج کئے گئے ۔

کورونا کے مریضوں کو مہاراشٹر کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔


انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details