مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض کورونا کے 414 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں 18 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ یہ معلومات ہیلتھ حکام نے دی ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں بیڈ ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 176 نئے کیسز درج ہوئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد جالنا میں 23 نئے کیسز اور چار افراد فوت ہوئی جبکہ اورنگ آباد میں 66 نئے کیسز اور تین اموات کی خبریں آئیں، لاتور میں 50 نئے کیسز اور ایک موت، عثمان آباد میں 46 نئے کیسز اور ایک موت جبکہ پربھنی میں 36 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔