مراٹھواڑہ میں کورونا کے 694 نئے معاملات، متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی
پیر کو دیر سے موصولہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، اس خطے میں کورونا انفیکشن کی تعداد 16657 ہوگئی ہے اور کورونا سے اموات کی تعداد 614 ہوگئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے بھی حاصل کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اورنگ آباد مراٹھواڑہ کے علاقے میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں ایک دن میں 438 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔