اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے سوامی رامانند تیرتھ اور ان کے ساتھیوں کو یاد کیا جو حیدرآباد کے نظام کے قبضے سے اس علاقے کی آزادی کے لیے لڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ریاست میں ہم عالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا کر رہے ہیں اور اسے قابو کرنے کے لیے میں نے 'میرا خاندان میری ذمہ داری' مہم لانچ کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ریاستی حکومت نے مراٹھواڑہ علاقے کی بہبود سے متعلق کاموں اور منصوبوں کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں ریاست کے وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے یہاں مُنیپال میونسپل (اے ایم سی) کے سدھارتھ اُدیان میں شہیدوں پر پھول پیش کرنے کے بعد قومی پرچم لہرایا۔
اس دوران سابق رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے، مقامی رکن اسمبلی، ایم ایل سی، ضلع کلکٹر، سنیل چوہان، ڈیویژنل کمشنر سنیل کیندرکر، اے ایم سی کمشنر اتیک کمار پانڈے، شہر کے پولیس کمشنر نکھل گپتا، اورنگ آباد دیہات کمشنر موکشدا پاٹل، زید پی کے سی ای او منگیش گونڈوالے اور چند مجاہد آزادی سمیت اہم افراد موجود تھے۔
واضح رہے کہ مراٹھواڑہ علاقے کو حیدرآباد کی نظام حکومت سے 17 ستمبر 1948 کو آزادی ملی تھی۔ حالانکہ ملک 15 اگست 1947 کو ہی آزاد ہو گیا تھا لیکن کچھ علاقے، جیسے مراٹھوارہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں آزادی کے بعد بھی حیدرآباد نظام کی حکومت تھی۔
سوامی رامانند تیرتھ کی قیادت میں آزادی کے متوالوں نے مراٹھواڑہ کی آزادی کی لڑائی لڑی تھی اور اس کے بعد حیدرآباد کے نظام نے مرکزی حکومت کی فوج کے سامنے خود سپردگی کر دی تھی۔