ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ناسک کرائم برانچ کے افسران نے ضلع ایس پی سچن پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی کی رہنمائی میں منگل 3 نومبر کو مالیگاوں شہر کی بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے پاس الطاف حسین حاجی محمد یاسین نامی شخص کے کارخانے سے حفظ الرحمن محمد (26) ساکن نیاپورہ مالیگاؤں کے قبضے سے غیر قانونی طریقے سے رکھے جانے والی دو پستول اور تین کار توس برآمد کیا ہے۔
مالیگاؤں: پستول، کارتوس اور موٹرسائیکل سمیت نوجوان گرفتار - مالیگاؤں کی خبر
ناسک کرائم برانچ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ایک چور کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے دو پستول، تین کارتوس سمیت نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس نوجوان کے قبضہ سے ایک پلسر گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔اور اس شخص کے قبضہ سے جملہ91 ہزار 500 کا مال و اسباب ضبط کیا گیا ہے۔اس کاروائی میں ایل سی بی کے انسپکٹر کے کے پاٹیل، سب انسپکٹر سندیپ، کانسٹبل سہاس، سمیت دیگر پولس اہکار شریک رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مالیگاؤں کیمپ میں پولیس نے شہر اور اس کے اطراف سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں دو چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی 12 موٹر سائیکل برآمد کی تھی۔ دونوں ملزمین راکیش سنجے کولی (23) اومکار کالونی، ایودھیا نگر اور دیوی کے ملہ سے امجد فقیرا شیخ (24) کو گرفتار کرکے تین کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا۔