ممبئی کے ممبرا پولیس کے مطابق پولیس کمشنر کو خفیہ جانکاری ملی کہ ایک شخص جعلی نوٹ لیکر آنے والا ہے جس کے بعد پولیس نے ممبرا کے امرت نگر شادی محل کی نگرانی شروع کردی۔
جعلی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار پولیس نے سلیم شیخ نامی شخص کو گرفتار کر اسکے گھر چشتیہ نگر میں تلاشی لی تو یہاں سے 82ہزار کے پانچ سو کے جعلی کرنسی سمیت چوری کے 64 ہزار روپئے کی مالیت کے14موبائیل فون بھی برآمد ہوئے۔
ممبرا پولیس کے سینئر انسپکٹر مدھوکر کڈ کے مطابق یہ پیشہ ور موبائل چور ہے اور اسکے خلاف ممبئی کے کرافورڈ مارکیٹ، وکرولی پولیس اسٹیشن سمیت 3 پولیس اسٹیشنوں میں موبائیل فون چوری کرنے کا معاملہ درج ہے۔
سینیئر انسپکٹر مدھوکر کڑ نے بتایا کہ موبائیل چوری کے جرم میں یہ کلکتہ کے ہاوڑا علاقے میں پکڑا گیا تھا وہاں اسکے خلاف معاملہ درج ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکے ملزم کو عدالت نے 24مئی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے ۔