اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ڈپٹی میونسپل کمشنر نتن کاپڑنیس کا تبادلہ - مالیگاوں کی خبریں

ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کے تبادلے کی خبر اچانک سامنے آئی ہے۔منترالیہ سے تین مئی کو جاری حکمنامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کو چالیس گاؤں نگر پریشد میں بطور چیف افسر تعینات کیا گیا ہے۔ ‌ساتھ ہی انھیں چار مئی کو چالیس گاؤں نگر پریشد کے چیف افسر کا چارج بھی سنبھالنا‌ ہے۔

مالیگاؤں: ڈپٹی میونسپل کمشنرنتن کاپڑنیس کا تبادلہ
مالیگاؤں: ڈپٹی میونسپل کمشنرنتن کاپڑنیس کا تبادلہ

By

Published : May 4, 2021, 11:23 AM IST

مہاراشٹرکےمالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق کمشنر دیپک کاسار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ہی کارپوریشن میں کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔ بعد ازیں اس عہدے پر بھالچندر گوساوی کی تقرری عمل میں آئی۔

اس واقعہ کے ایک مہینے بعد ہی اب ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کے تبادلے کی خبر بھی اچانک سامنے آئی ہے۔منترالیہ سے تین مئی کو جاری حکمنامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کو چالیس گاؤں نگر پریشد میں بطور چیف افسر تعینات کیا گیا ہے۔ ‌ساتھ ہی انھیں چار مئی کو چالیس گاؤں نگر پریشد کے چیف افسر کا چارج بھی سنبھالنا‌ ہے۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں شہر میں متعدد ڈپٹی کمشنر کام‌ پر معمور ہیں۔ قیاس آرائی ہے کہ انہیں میں سے کسی کو بھی نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا جائے گااس کے علاوہ نتن کاپڑنیس کو ٹرانسفر آرڈر کے ساتھ ساتھ عہدے میں ترقی بھی دی گئی ہے کیونکہ چیف افسر کا عہدہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے سے زیادہ اہمیت کا حامل مانا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details