مہاراشٹرا کے مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال سائنہ شیوار میں تین نوجوانوں نے کپاس بیوپاری سنیل شراون چودھری کو لاٹھیوں سے زدوکوب کرکے اسے پستول سے ڈرایا اور 20 لاکھ 6 ہزار 200 روپئے کی نقدی لیکر فرار ہوگئے تھے۔
مالیگاؤں: تین لٹیرے گرفتار، 8 لاکھ روپئے برآمد - تین لٹیرے گرفتار
مالیگاؤں پولیس نے چوری کے معاملہ میں مجرمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 8 لاکھ 47 ہزار 500 روپئے برآمد کرلئے۔
اس تعلق سے متاثرہ نے تعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد مختلف دفعات 341، 394 اور ہتھیار ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں پولیس نے تینوں مجرمین کا پتہ چلاتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا، جن کی شناخت کشل اشوک، رتیک راجیندر راجپوت اور اویناش مانے کی حیثیت سے کی گئی۔ تعلقہ پولیس نے مجرمین کے قبضے سے چوری کیے گئے روپیوں میں سے 8 لاکھ 47 ہزار 500 روپئے برآمد کئے۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق چوری شدہ مال و اسباب کو معزز جج کے حکم پر متعلقہ شکایت کنندہ کو واپس کردیا جاتا ہے۔ پولیس نے سنیل شراون چودھری کو مذکورہ رقم حوالہ کردی۔