اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ayyub Khan Ahmad Khan مالیگاؤں تعلقہ ہوم گارڈ انچارج ایوب خان صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے نامزد - ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں

مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے 54 برس کے ایوب خان احمد خان پٹھان کو شہری تحفظ محکمہ میں بہترین کارکردگی انجام دینے پر صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہوم گارڈ کا اہم کام پولیس کے ساتھ مل کر امن و استحکام کرنے میں فورسز کی مدد کرنا ہوتا ہے۔

مالیگاؤں تعلقہ ہوم گارڈ انچارج ایوب خان صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے نامزد
مالیگاؤں تعلقہ ہوم گارڈ انچارج ایوب خان صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے نامزد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 2:25 PM IST

مالیگاؤں تعلقہ ہوم گارڈ انچارج ایوب خان صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے نامزد

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں کے رہنے والے ایوب خان پٹھان نے اپنی ابتدائی تعلیم سے لیکر گریجویشن تک تعلیم مالیگاؤں کی اسکول اور کالج سے حاصل کی۔ لیکن ان کا آبائی وطن دھولیہ ہے۔ بہتر طرز زندگی کی غرض سے مالیگاؤں کا رخ کیا۔ انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کے تحت 1992 میں ہوم گارڈ بھرتی کے ذریعہ شہری تحفظ محکمہ میں شامل ہوگئے۔

گزشتہ 23 برسوں میں شہری تحفظ محکمہ میں نمایاں کارکردگی انجام دینے پر انہوں مالیگاؤں تعلقہ ہوم گارڈ انچارج کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ جہاں سے وہ 6 سو سے زائد مرد و خواتین ہوم گارڈ اہلکاروں کو فورسز کی مدد کیلئے ڈیوٹی پر تعینات کرتے ہیں۔

ایوب خان نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہوم گارڈ مستقل ملازم نہیں ہوتے، معاہدے کی بنیاد پر ان کی تقرری کی جاتی ہے۔ ان کی مہینے کی آمدنی طے نہیں ہے۔ ان کو روزانہ ڈیوٹی کے حساب سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گارڈ کو لیکر لوگوں کا جو نظریہ ہے وہ بلکل غلط ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے فورسز سے زیادہ بہتر جگہ کوئی اور نہیں ہے۔ اس لئے نوجوان فورسز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Dargah Makhdoom Mahim چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر مخدوم ماہم درگاہ پر چادر چڑھائی گئی

ایوب خان نے بتایا کہ صدر جمہوریہ ایوارڈ کے لئے انہیں نامزد کیا گیا ہے یہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ پورے شہر کیلئے باعزت فخر کی بات ہے۔ اور وہ اللہ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ اللہ پاک مستقبل میں بھی ان سے ملک و انسانیت کیلئے ایسی ہی خدمت لے۔ واضح رہے کہ جشن یوم آزادی کے موقع پر ناسک میں گریش مہاجن اور پولیس محکمہ کے اعلی افسران نے بھی ایوب خان کے کاموں کی ستائش کی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details