اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں سنجری چوک آگ زنی: متاثرین کی پریشانیاں مزید بڑھیں - اردو خبریں

شہر مالیگاؤں میں 28 نومبر 2020 کی شب سنجری چوک (رمضان پورہ) علاقے میں آگ زنی کا معاملہ پیش آیا تھا جس میں تقریباً 17 مکانات جل کر خاکستر ہوئے تھے۔

image
image

By

Published : Jan 8, 2021, 7:19 AM IST

آتشزدگی سے متاثرہ لوگ تب سے اب تک متعدد پریشانیوں میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کی کسی بھی طرح کی پریشانی حل نہیں ہوئی ہے۔ اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے متاثرین سے گفتگو کی۔

متعلقہ تصویر

آتشزدگی کے واقعے میں اپنا گھر گنوا چکے شیخ خورشید نے بتایا کہ خاکستر ہونے والے گھروں کے افراد اب بھی اپنے رشتہ داروں کے یہاں یا پھر کرائے کے مکانوں میں رہ رہے ہیں۔ اس جگہ کی زمین کسی تنارعے کا شکار ہے جس کے سبب متاثرین کے گھروں کی تعمیر اب تک نہیں ہوسکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فی الحال مکانوں کی تعمیر کے لیے نیا نقشہ ترتیب دیا گیا ہے لیکن یہاں اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہیکہ آئندہ دنوں مکانات کے درمیان سڑکین بھی کشادہ کی جائیں کیونکہ اس جگہ پر کشادہ سڑک نکالنا بھی کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے۔

ان سبھی معاملات کو لے کر شہر کے سرکردہ افراد اور سنی تنظیموں نے مناسب اور بہتر حل نکالنے کا ارادہ کیا ہے۔

آتشزدگی سے متاثرہ لوگ اب تک متعدد پریشانیوں میں مبتلا ہیں

واضح رہے کہ گرشتہ ماہ 28 نومبر 2020 کی شب سنجری چوک (رمضان پورہ) علاقے میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا تھا جس میں تقریباً 17 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد مقامی لیڈران اور شہر کی متعدد تنظیموں نے مذکورہ جگہ کا دورہ تو کیا لیکن متاثرین کے لیے بہترین اقدامات کرنے کے تعلق سے کوئی بات نہیں کی تھی۔ سبھی نے جگہ کا دورہ کیا اور تصویر کشی کے بعد غائب ہوگئے جس کی وجہ سے غریب عوام در بدر بھٹکتی نظر آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details