ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل دھرنے، جلسے، جلوس اور مظاہرے جاری ہیں۔
پاسبان آئین ہند کمیٹی کی جانب سے گذشتہ چار روز سے مشاورت چوک ٹیپو سلطان ٹاور کے پاس شام میں چھ بجے سے رات دس بجے تک احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اس سے پہلے پاسبان آئین ہند کمیٹی کی جانب سے دس روزہ احتجاجی دھرنا شہیدوں کی یادگار قدوائی پر دیا گیا تھا۔نیز آئندہ بھی شہر کے اہم چوک چوراہوں پر یہ گشتی دھرنا جاری رہے گا۔
اس موقع پر سلیم رضوی نے کہا کہ حکومت این پی آر لاگو کرنے والی ہے۔ جس میں مختلف قسم کی معلومات مانگی جائے گی جس سے آپ کی شہریت ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی لیے ہمیں این پی آر کی بھی مخالفت کرنا ہے۔