اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت علامتی پروگرام

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں آج بروز جمعرات رات 8:00 بجے بھکّو چوک میں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت علامتی پروگرام
شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت علامتی پروگرام

By

Published : Nov 26, 2020, 4:48 PM IST

ممبئی میں 26/11 کو ہونے والے حملے میں بہت سے بے قصور لوگوں کی جانیں گئی۔ اسی حملہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران ہیمنت کرکرے، وجئے سالسکر، اشوک کامٹے سمیت کئی پولیس جوان بھی ہلاک ہوئے۔

شہید ہیمنت کرکرے کو خراج عقیدت علامتی پروگرام

ہیمنت کرکرے وہی آفسر تھے جنہوں نے ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے علاقے بھکّو چوک بم دھماکوں کی ایماندارانہ انکوائری کرکے بھگوا دہشت گردوں کو بے نقاب کیا تھا۔

اسلئے مالیگاوں شہر کی عوام اور مختلف تنظیموں خصوصی طور سے ہیمت کرکرے کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی یاد میں ہر سال 26/11 کو بھکّو چوک میں پروگرام ہوتا تھا۔

رواں برس کورونا بیماری کی وجہ سے یہ پروگرام علامتی طور پر محدود لوگوں کی موجودگی میں ہوگا۔ جس میں پولیس افسران اور عمائدین شہر کے ہاتھوں شمع جلا کر اور شہید ہیمنت کرکرے چوک بورڈ کی گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

سید بشیر اور جاوید انور کی رہنمائی میں اس پروگرام میں عوام شریک نہیں ہونگے بلکہ آن لائن طرز پر پروگرام لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

ایسی اطلاع مرحوم آصف علی ڈرائیور فرینڈ سرکل اور نوجوان بھکو چوک، پروگرام کے کنوینر شفیق احمد سٹی آٹو اور رضوان احمد الیکٹرک والے کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details