مرکزی حکومت نے ملک بھر کی عبادت گاہوں کو 8 مئ سے کھولنے کی اجازت دی ہے۔ لیکن ریاست مہاراشٹر میں ریاستی حکومت کے فیصلے کے مطابق '30 جون سے ہی تمام عبادت گاہیں کھلیں گی.
مالیگاؤں میں مساجد 30 جون سے کھلیں گی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی مساجد 30 جون سے کھلے گی۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے تمام کاروبار کو جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے.
مالیگاؤں شہر چونکہ اب ریڈ زون نہیں ہے لیکن ضلع ناسک کو ریڈ زون بنایا گیا ہے۔ اسی لئے شہر کے تمام کاروبار کو شرائط کے ساتھ جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جس میں عبادت گاہیں بند رہے گی۔
اسی طرح سے پاولوم کاروبار چھ گھنٹے دن میں جاری رہے گا۔ دیگر کاروبار بھی دن میں جاری رہے گے اور رات میں مکمل بند رہے گا۔
نیز سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک لگانا ضروری ہے اور قانون کی پاسداری کرنا بھی ضروری ہے۔