اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رکن اسمبلی کا کووڈ سینٹرز کا ہنگامی دورہ

ضلع ناسک کے شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے زور پکڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا منصوبہ بنایا ہے۔

کووڈ سینٹرز کا ہنگامی دورہ
کووڈ سینٹرز کا ہنگامی دورہ

By

Published : Mar 29, 2021, 9:16 PM IST

شہر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے کورونا کے بڑھتے معاملات پر طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے کووڈ سینٹر سہارا ہاسپٹل، سِوِل ہاسپٹل کا اچانک دورہ کیا۔

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل

اس تعلق سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے بتایا کہ 'مالیگاؤں سِوِل ہاسپٹل کو تعلقہ کے مریضوں کے لیے متعین کیا گیا تھا اور سہارا ہاسپٹل کو مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کے مریضوں کے لیے رکھا گیا تھا لیکن ابھی دوسرے تعلقہ سے مریضوں کی بڑی تعداد مالیگاؤں آرہی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں شہر کی صورتحال انتہائی تشویشناک تھی لیکن شہریان نے کورونا کو شکست دے کر مالیگاؤں پیٹرن کی مثال قائم کی۔

ماضی میں کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو کووڈ سینٹر میں علاج سے متعلق بہترین سہولیات مہیا کی گئی تھی جس کی وجہ سے آج دیگر تعلقہ کے مریضوں کی بڑی تعداد مالیگاؤں شہر کا رخ کررہی ہے جس کی وجہ سے کووڈ سینٹرز کا انتظام ناکافی لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مالیگاؤں کے ہاسپٹلز کے دروازے ہر کسی کے لیے کُھلے ہیں لیکن ابھی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس دینے والے لوگوں کو پہلے سہولیات مہیا کی جائے اور کووڈ سینٹرز کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details