اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عیدالفطر سے متعلق پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کی اہم میٹنگ - etv bharat urdu

مالیگاؤں میں عیدالفطر کے پیش نظر مقامی پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ آج پولیس کنٹرول روم میں منعقد کی گئی۔

مالیگاؤں: عیدالفطر سے متعلق پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کی اہم میٹنگ
مالیگاؤں: عیدالفطر سے متعلق پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کی اہم میٹنگ

By

Published : May 5, 2021, 5:14 PM IST

Updated : May 5, 2021, 5:35 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا میں تیزی سے اضافہ ہوا رہا ہے۔

حکومت مہاراشٹر نے عیدالفطر اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

مالیگاؤں: عیدالفطر سے متعلق پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کی اہم میٹنگ

اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کے ذمہ داران نے عیدالفطر کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کئے۔امن کمیٹی کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شریعت کے مطابق عید کی نماز عیدگاہ پر ہی ادا کی جاتی ہے۔
کیونکہ مسلمان سال بھر مساجد میں ہی عبادت کرتے ہے اس وقت یہ حکم ہے کہ عیدالفطر کی نماز پڑھنے کے لئے مسلمان اپنی بستیوں سے اپنے گھروں سے نکل کر باہر آئے اور عید کی نماز ادا کرنے کیلئے عیدگاہ جائے۔

اس موقع پر مولانا عبدالحمید ازھری نے پولیس انتظامیہ سے کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال مالیگاؤں کی عوام میں کورونا کا خوب نہیں ہے اور صوتحال بھی پہلے سے کافی بہتر ہے اس لئے عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے عوام حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عید منائے۔
اس تعلق سے ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا کہ امن کمیٹی کے تعاون کی وجہ سے ہی آج مالیگاؤں میں امن وامان کا ماحول برقرار ہے۔لیکن ریاست کے دیگر اضلاع کورونا سے متاثر ہے جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کی ہے۔

اس ضمن میں امن کمیٹی کے ذمہ داران کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی بات رکھی گئی ہے۔اس پر ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا کہ وہ ضلع کے متعلقہ اعلیٰ افسران سے اس تعلق سے بات چیت کریں گے اس کے بعد جو شہر اور سب کے لئے بہتر ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

Last Updated : May 5, 2021, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details