اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی نواب ملک سے ملاقات

شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک سے ممبئی میں ملاقات کی۔

asif shaikh
asif shaikh

By

Published : Feb 24, 2021, 7:39 PM IST

مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ریاستی وزیر نواب ملک سے ملاقات کر کے مالیگاؤں شہر کے اردو گھر کو عوام کے لیے شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی کے ساتھ شیخ آصف نے منظور شدہ آی ٹی آئی کالج کی تعمیر کرنے کے لیے گرانٹ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا-

آصف شیخ نے نواب ملک سے کہا کہ 'مالیگاؤں شہر کا اردو گھر مکمل طور پر تیار ہے اور یہاں سنہ 2019 میں اردو کے مختلف ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا لیکن اس دوران اسمبلی الیکشن کے سبب اردو گھر کا باضابطہ افتتاح نہیں ہوسکا تھا۔

آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ اردو گھر کی دیکھ بھال کے لیے حکومت اسٹاف کی تقرری کرے اور اس کا باقاعدہ افتتاح کرکے اسے عوام کے لیے جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا 'تقریباً 8 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ اردو گھر کانفرنس ہال، آڈیٹوریم، لکژری کرسیاں، کمپیوٹر روم، مطالعہ گاہ، مہمان خانہ اور ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ ہے۔

اس کے علاوہ شیخ آصف نے نواب ملک سے یہ بھی گزارش کی کہ مالیگاؤں شہر میں ہی آگرہ روڈ پر واقع فاران ہسپتال کے سامنے گزشتہ حکومت سے انہوں نے اقلیتی آئی ٹی آئی کالج کو منظور کروایا تھا۔ اُس وقت حکومت نے اس آئی ٹی آئی کالج میں تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف، اسٹوڈنٹس کی تعداد اور دیگر انتظامی امور کے ساتھ منظوری دی ہے لیکن یہ معاملہ بھی اسمبلی انتخابات کی وجہ سے سرد خانے میں چلا گیا اور اس پر ابھی تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی اس اب اس آئی ٹی آئی کالج کے لیے فنڈ منظور کیا جائے۔

سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے ساتھ اس وفد میں سابق کارپوریٹر رفیق کھجور والے، سابق کارپوریٹر شکیل جانی بیگ وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details