اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: فلائی اوور بریج کی دوبارہ تعمیر کے آغاز کا مطالبہ

مہاراشٹر میں بارش کے پیش نظر شہر مالیگاؤں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمزور خستہ حال عمارتوں کا اسٹرکچر آڈیٹ کرتے ہوئے بلڈنگ محکمہ نے میونسپل کارپوریشن حکام کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ جس کے بعد غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں پر کاروائی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

Malegaon
مالیگاؤں: فلائی اوور بریج کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کا مطالبہ

By

Published : Jun 17, 2021, 3:40 PM IST

مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں میں بارش کے ایام شروع ہوچکے ہیں۔ شہر مالیگاؤں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمزور و خستہ حال عمارتوں کا اسٹرکچر آڈیٹ کرتے ہوئے بلڈنگ محکمہ نے میونسپل کارپوریشن حکام کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے اور موصول رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات و کمزور عمارتوں پر کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس طرح کی معلومات میونسپل میئر طاہرہ شیخ نے کارپوریشن انتظامیہ کی ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کی جائزہ میٹنگ کے بعد میئر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی اور بتایا کہ وارڈ کمیٹی نمبر دو ہزار کھولی کی عمارت انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے۔ اسی وارڈ کمیٹی کی حدود میں کامگار کالونی کی عمارت بھی کمزور ہوچکی ہیں۔ شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کے چلتے ان دونوں عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ عمارتیں گنجان آبادی میں واقع ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو شدید جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے۔ اس لئے ان عمارتوں کو منہدم و مسمار کرنے کا فیصلہ رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس کی کارروائی جلد از کرنا ضروری ہے۔

پریس کانفرنس میں طاہرہ شیخ نے محکمہ صحت عامہ اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں سے کئے گئے تبادلہ خیال پر معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریا کی بیماری پر قابو پانے اور مچھروں کے خاتمہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے شہر بھر میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور بالخصوص شہر میں کسی ایک وارڈ کا انتخاب کرتے ہوئے وارڈ صفائی مہم کے ذریعہ وارڈ وائز صاف صفائی پر توجہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طاہرہ شیخ کی اس جائزہ میٹنگ میں میونسپل کمشنر گوساوی، نائب کمشنر سمیت تمام محکموں کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ، پولیس محکمہ کی جانب سے ڈی وائی ایس پی لتا اور سابق میئر شیخ رشید بھی موجود تھے۔

شیخ رشید نے کارپوریشن سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگرہ روڈ پر زیر تعمیر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ کے نام سے منسوب فلائی اوور بریج کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ پندرہ دنوں میں فلائی اوور بریج کی تعمیر دوبارہ شروع نہیں کی تو یکم جولائی سے انوکھا احتجاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details