آج آصف شیخ نے کورونا متاثرین اور لاک ڈاؤن کے دوران جو اموات ہوئی ان کے وارثین کی ایک میٹنگ باغبان جماعت خانہ نور باغ میں شام چار بجے منعقد کی۔
مالیگاؤں : لاک ڈاؤن میں ہوئی اموات پر وارثین کو معاوضہ دیا جائے اس میٹنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں متاثرین و وارثین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات میں حاجی یوسف سیٹھ نیشنل ٹراویلس، کارپوریٹر اسلم انصاری، رئیس ستارہ، حافظ انیس اظہر، رمضان ممبر ودیگر افراد نے شرکت کی۔
آصف شیخ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر معمولی اموات ہوئی۔ جو نجی ہسپتالوں اور دواخانوں کے مکمل بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ جیسے کسی شخص کو ہارٹ اٹیک آیا اور جب اسے بند ہسپتالوں کے چکر لگانا پڑا۔ یہاں تک کے ڈاکٹرز نے بھی فوری طبی مدد کرنے سے انکار کردیا اور اس شخص کا انتقال ہوگیا۔ ایسے سینکڑوں کیسز ہیں جو صرف اور صرف طبی سہولیات بروقت نہ ملنے کی وجہ موت کا شکار ہوئے۔
مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن ہوئی اموات پر ان کے وارثین کو ریاستی و مرکزی سرکار معاوضہ دے اسطرح کا مطالبہ کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کیا ہے۔