اردو

urdu

مالیگاؤں: اے ایس پی نے باشندگان شہر کا شکریہ ادا کیا

مالیگاؤں شہر کے اے ایس پی سندیپ گُھگے نے رمضان المبارک میں گھروں پر ہی عبادت کر کے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لیے شہریان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

By

Published : May 28, 2020, 4:54 PM IST

Published : May 28, 2020, 4:54 PM IST

اے ایس پی نے شہریان کا شکریہ ادا کیا
اے ایس پی نے شہریان کا شکریہ ادا کیا

ریاست مہاراشٹر کا مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں، کورونا وائرس کے سبب نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب اقتصادی مندی کا شکار ہوچکا ہے، ماہ رمضان المبارک میں شہریان نے صبر تحمل کا مظاہرہ پیش کیا اور گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام بھی کیا، نیز عید کی نماز عیدگاہوں پر نہیں ادا کی گئی۔

ایڈشنل ایس پی سندیپ گُھگے

اے ایس پی سندیپ گُھگے نے شہر کی تمام سیاسی، سماجی، ملی و فلاحی تنظیموں کے سرکردہ افراد کی میٹنگ منعقد کی اور رمضان المبارک و عیدالفطر پر شہریان کا پولس انتظامیہ کے ساتھ تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سندیپ گُھگے نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اور اسے روزانہ کا معمول بنالینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جس طرح سے رمضان و عید پر پولس کے ساتھ مکمل تعاون پیش کیا ہے امید ہے کہ آئندہ بھی کرتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details