یہ فیصلہ دواخانوں میں بھیڑ اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لیا گیا ہے اور عوام سے اس بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی، ویڈیو مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی نے بیان جاری کیا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے نیز پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام افراد اپنے گھروں میں ہی رہیں یہی سب سے بہتر احتیاط ہے، موصوف نے کہا کہ وقت اور حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سمجھ داری کا مظاہرنا بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹر سعید فارانی نے مزید کہا کہ 'مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سہولیات کا فقدان ہے اسی لیے جتنا ہو سکے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ 'جنتا کرفیو کے دوران قانون کی پاسداری کریں اور گھروں میں ہی رہیں نیز بلا وجہ ماسک لگا کر ڈر و خوف کا ماحول پیدا نہ کریں بلکہ ماسک کا استعمال بھیڑ والے مقامات اور مارکیٹ یا دواخانوں میں کریں۔