مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سنی جمعیت علماء کے ذمہ داران سمیت 25 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے چلتے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایسے میں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سنی تنظیموں سے وابستہ افراد نے آگرہ روڈ پر نبی کریم کی ذات مبارکہ پر نازیبا الفاظ کہنے والے مہنت نرسمہانند سوامی کے خلاف احتجاج کیا۔