حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے مینجر علی احمد نے بتایا کہ حکومت کے اعلان کے بعد ہم نے درگاہ پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرر رہے ہیں ۔
درگاہ پر موجود ملازم ماسک پہن کر ہاتھوں میں سینیٹائزر کے ساتھ ہی زائرین کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

علی احمد نے بتایا کہ روزانہ درگاہ کو سینیٹائز کیا جارہا ہے ، زائرین کو فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ زیادہ ہجوم ہونے کے سبب زائرین کو گیٹ کے باہر ہی روک دیا جارہا ہے۔
وہیں ماہم درگاہ میں حکومت کے اس فیصلے سے لوگ کافی خوش ہیں، اور لوگوں نے اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ کئی مہینوں سے مذہبی مقامات پر پابندی عائد تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز مہاراشٹر حکومت نے کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔