اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tushar Gandhi Joins Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے کی شرکت - بابائے قوم مہاتما گاندھی

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے شرکت کی اور راہل گاندھی کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر 5 تا 6 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ Tushar Gandhi Joins Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا میں مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے کی شرکت
بھارت جوڑو یاترا میں مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے کی شرکت

By

Published : Nov 18, 2022, 2:15 PM IST

اکولہ: ریاست مہاراشٹر کے اکولہ میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ یاترا صبح 6 بجے باغ پھاٹہ سے شروع ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے بھی شرکت کی۔ تشار گاندھی اور راہل گاندھی نے ایکدوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سفر کیا۔ اس یاترا میں نہرو اور گاندھی خاندان کا میل جول دیکھنے کو ملا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے بڑے لیڈروں نے بھی اس یاترا میں شرکت کی جن میں مکل واسنک، مانیک راؤ ٹھاکرے اور بھائی جگتاپ کا نام قابل ذکر ہے۔ Tushar Gandhi Joins Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا 16 نومبر کو اکولہ میں داخل ہوئی تھی۔ پہلے دن راہل گاندھی کی یاترا پاتور سے شروع ہوئی اور باغ پھاٹہ پر رکی۔ ایک رات کے قیام کے بعد سفر اسی جگہ سے دوبارہ شروع ہوا اور باغ پھاٹہ، بالاپور سے ہوتا ہوا بلڈانہ ضلع کے گاؤں پہنچا۔

دریں اثنا مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے اس یاترا میں حصہ لیا۔ راہل گاندھی اور تشار گاندھی نے تقریباً 5 سے 6 کلومیٹر تک ساتھ میں ہاتھ ملا کر سفر کیا۔ اس وقت کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر مکل واسنک، ایم ایل اے بھائی جگتاپ، سابق ریاستی صدر مانیک راؤ ٹھاکرے اور دیگر لیڈروں نے اس یاترا میں حصہ لیا۔ اس یاترا میں شہریوں کا زبردست جوش و خروش تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra Patur Akola بھارت جوڑو یاترا پاتور ضلع اکولہ سے دوبارہ شروع

ABOUT THE AUTHOR

...view details