اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے چار سو عازمین حج کو جامع مسجد کے ہال میں پولیو ڈوز پلایا گیا اور این ون ایچ ون کے ٹیکے بھی لگوائے گئے۔

عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے

By

Published : Jul 13, 2019, 12:03 AM IST

یہ پروگرام صبح نو بجے سے دوپہر تک جاری رہا، اس کیمپ میں اورنگ آباد شعبہ صحت کے 20 ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔

عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے

اس کے علاوہ خدمت حجاج کمیٹی اور ضلع حج کمیٹی کے اراکین بھی عازمین حج کی خدمت میں مصروف تھے۔

حج کمیٹی کے ذمے داروں کا کہنا ہے کہ 'یہ کیمپ تین روز تک جاری رہے گا۔ اس برس ٹیکہ کاری کے کیمپ میں تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے عازمین میں تشویش پائی جا رہی تھی۔

ضلع ہیلتھ افسر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 'ویکسین کی کمی تھی لیکن اس کمی کو اب دور کر دیا گیا ہے۔'

حج کمیٹی کے ذمے داروں کا کہنا ہے کہ 'حج کوٹے میں 25 ہزار کا اضافہ ہونے کی وجہ سے ویکسین فراہم کرنے میں تاخیر ہوئی ہے لیکن انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست کے تمام عازمین کو ٹیکہ لگا دیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details