اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا ویکسین پر ریاستی وزیر کے بیان پر علماء کی شدید تنقید

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا کہ کورونا کا ٹیکہ لینے کے معاملے میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے مناسب تعاون نہیں مل رہا ہے اور مسلمان ویکسین لگانے کے معاملہ میں سب سے پیچھے ہیں۔

مہاراشٹر: کورونا ویکسین پر ریاستی وزیر کے بیان پر علماء کی شدید تنقید
مہاراشٹر: کورونا ویکسین پر ریاستی وزیر کے بیان پر علماء کی شدید تنقید

By

Published : Apr 11, 2021, 11:02 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کی جانب سے دئے گئے بیان پر علماء کرام و مفتیان حضرات کی جانب سے شدید نکتہ چینی کی گئی ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ علماء کرام کا یہ بیان مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے اس دعوے کے بعد آیا ہے جس میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مسلم کمیونٹی پر کورونا ویکسین لینے میں تساہلی کا الزام عائد کیا تھا۔

مہاراشٹر: کورونا ویکسین پر ریاستی وزیر کے بیان پر علماء کی شدید تنقید

واضح رہے کہ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا تھا کہ کورونا کا ٹیکہ لینے کے معاملے میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے تعاون نہیں مل رہا ہے۔ ان کے اس بیان پر علماء کرام نے تنقید کرتے ہوئے اس بیان کو حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔

اس بیان پر شدید نکتہ چینی کررہے ہیں علماء کا کہنا ہیکہ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کے بیانات جاری کررہی ہے، حکومت عوام کو اعتماد میں لینے میں ناکام رہی اس لیے ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، ہمارے نمائندے اسرار الدین نے اس پورے معاملے پر معروف اسلامی اسکالر مولانا نوشاد عثمان سے بات چیت کی، پیش ہے اس سلسلہ میں بات چیت کا مختصر حصہ، جس میں انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو واضح کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details