اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Sports Tournamentمہاراشٹرا ر اسٹیٹ پولیس اسپورٹس ٹورنامنٹ آج سے شروع - پولیس افسران اور اہلکار 18 کھیلوں

مہاراشٹر اسٹیٹ پولیس اسپورٹس ٹورنامنٹ ہفتہ سے اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) گراؤنڈ وانواڑی میں شروع ہوگیا۔ Police Sports Tournament

مہاراشٹرا ر اسٹیٹ پولیس اسپورٹس ٹورنامنٹ آج سے شروع
مہاراشٹرا ر اسٹیٹ پولیس اسپورٹس ٹورنامنٹ آج سے شروع

By

Published : Jan 7, 2023, 8:53 PM IST

پونے:ریاست مہاراشٹر کی 13 ٹیموں کے 2833 پولیس افسران اور اہلکار 18 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مقابلے کا باضابطہ افتتاح 11 جنوری کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کریں گے اور اختتامی تقریب 13 فروری کو نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کریں گے۔ Police Sports Tournament

پونے پولیس کمشنر رتیش کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) انوپ کمار سنگھ اور جوائنٹ کمشنر آف پولیس سندیپ نے بتایا کہ ریاست کی 13 ٹیموں کے 2833 پولیس افسران اور اہلکار 18 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ایڈیشنل کمشنر رام ناتھ پوکلے، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسران جلیندر سوپیکر، آئی پی ایس راجندر دہلے اور اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیپک سکورے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پونے سٹی پولیس اور پنپری چنچواڑ پولیس کی ایک ہی ٹیم ہوگی۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 13 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مقابلہ کا انعقاد ونواڑی میں واقع اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے میدان میں کیا گیا ہے۔ پونے پولیس کمشنریٹ کو 33ویں اسٹیٹ پولیس اسپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل رجنیش سیٹھ کی قیادت میں اس مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں فٹ بال، ریسلنگ، باکسنگ، تیراکی، ویٹ لفٹنگ، ہیڈ اسٹینڈ سمیت 18 کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ اس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وجے چودھری اور دیگر شامل ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کورونا کی وجہ سے جنوری 2019 کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے۔ کورونا کے دور میں مقابلہ کا انعقاد نہیں ہوسکا، اس لیے 2019 کے بعد پہلی بار ریاستی سطح کا مقابلہ پونے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Sania Mirza Announced Retirement ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) سنگھ نے کہا کہ مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہم کھیلوں کے مقابلے کے انتظامات سے خوش ہیں۔ Police Sports Tournament
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details