اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi on Hindu Muslim Unity: نفرت پھیلانے والوں کوپیغام محبت دینا ہوگا، ابوعاصم اعظمی - ابوعاصم اعظمی ہندو مسلم اتحاد پر زور

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا ہندو مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے مساجد اور مدرسوں کے سامنے ڈی جے نہ بجانے کی اپیل کی ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 9:16 PM IST

ممبئی (مہاراشٹرا) :’’ممبئی اننت چترتھی گنپتی وسرجن اور عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ایک ہی روز آنے کے سبب مسلمانوں نے براداران وطن کیلئے اسے دوسرے روز منانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن میری اپنے ہندو بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ گنپتی وسرجن کے دوران مساجد اور مدرسوں کے پاس سے شور شرابہ اور ڈی جے بجانے سے گریز کریں کیونکہ مساجد میں نمازیں ادا کی جاتی ہیں، ایسے میں نمازوں میں خلل پڑتا ہے اور یہی وجہ تصادم اور بھائی چارگی کو مکدر کرنے کا باعث بنتی ہے اور شرپسند عناصر قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کر نے کیلئے ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوششیں کر تے ہیں۔ یہ کبھی اپنے اس عمل میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ وطن عزیز کے ہندو اور مسلمان مل جل کر رہتے ہیں اور یہی ہمارا خاصہ بھی ہے اس لئے ہمیں ان نفرت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ ‘‘ یہ درخواست اپنے ویڈیو پیغام میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کی ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ملک کے حالات میں نفرت پیدا کرنے والوں کو ہمیں محبت کا پیغام دینا ہوگا کیونکہ یہی ہماری گنگا جمنی تہذیب ہے اور اسے برقرار رہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ہر کسی مذہب کا احترام کرتے ہیں اس لئے ہندو بھائیوں کو بھی ان کے مذہب کا احترام کرنا چاہئے اور مسجدوں کے باہر شور شرابہ اور ڈی جے بجانے سے اجتناب کرنا چاہئے اور اس سے بھائی چارگی کو فروغ ملے گا۔ ابو عاصم نے کہا: ’’میری دونوں سے گزارش ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مذہبی جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں تاکہ یہ ملک امن و امان کا گہوارہ رہے اور یہاں امن و سلامتی کی حکمرانی برقرار رہے کیونکہ فرقہ پرست عناصر اس ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اسے ہمیں سبوتاژ کر نا ہوگا۔۔‘‘

مزید پڑھیں:Abu Asim Azmi React مسلمان اب بیدار ہوجائیں تو بہتر ہے، ابو عاصم اعظمی

رکن اسمبلی اعظمی نے ہندو مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ ریاست اور ممبئی میں مسلمان ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اس لئے اس عمل کو برقرار رکھنا چاہئے اگر کوئی فرقہ پرست عناصر گڑ بڑی کرتا ہے تو اس کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details