مہاراشٹرا کے کونکن ڈیویژن، پونے، اورنگ آباد اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے اور 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات منتقل کیاگیا۔
ریاست کے بعض علاقوں میں بھاری بارش کی وجہ سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ گنا، کپاس، مختلف ترکاریوں، سویا بین، دھان اور دیگر کھڑی فصلوں کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچا اور ایک ہزار سے زائد مویشی پانی میں بہہ گئے۔ شولاپور میں حالات انتہائی ابتر ہے۔