اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: بقایا کووڈ الاؤنس اور پروموشن کے مطالبے پر نرسوں کی ہڑتال - نرسوں کی ہڑتال

مہاراشٹر کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہیں نرسوں نے کووڈ الاؤنس اور پروموشن کے مطالبے کے سلسلہ میں ہڑتال کی ہوئی ہیں۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ سبھی ہسپتالوں میں مریضوں کے مقابل نرسوں کی تعداد کم ہے جس سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا ان کے مطالبات کو قبول کرنا چاہیے۔

News
مہاراشٹر: بقایا کووڈ الاؤنس اور پروموشن کے مطالبے پر نرسوں کی ہڑتال

By

Published : Jun 22, 2021, 9:30 AM IST

مہاراشٹر کے سرکاری ہسپتالوں کی نرسیں کووڈ الاؤنس، ترقی اور دیگر مطالبات پر پیر کے روز سے ہڑتال پر ہیں۔

مہاراشٹر اسٹیٹ نرس اسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق ریاست کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی نرسیں اپنے متعدد زیر التواء مطالبات کی یکسوئی کے سلسلہ میں آج سے ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے پہلے دو دن دو گھنٹے کام بند کردیا گیا ہے تاہم اگلے دو دنوں تک کام پوری طرح بند رہے گا۔

مزید پڑھیں: سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے مقابلہ میں بہت کم نرسیں ہیں، جس کی وجہ سے نرسوں پر کام کا بہت دباؤ پڑتا ہے۔

اسوسی ایشن نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 25 جون سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی وارننگ بھی دی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details