مہاراشٹر کابینہ کی توسیع میں تعجب خیز بات یہ رہی کہ شیوسینا کے خیمے سے کسی بھی خاتون رکن اسمبلی کو وزارت کی کرسی سے نہیں ملی۔
کانگریس نے اپنی خواتین رکن اسمبلی یشومتی ٹھاکر اور ورشا گائیکواڑ کو کابینی وزیر بنایا ہے۔
یشومتی ٹھاکر کا تعلق ودربھ سے ہے اور ان کی شبیہ تیز و طرار خاتون رہنما کی ہے۔
اسی طرح ورشا گائیکواڑ کا تعلق دلت برادری سے ہے وہ اس سے قبل بھی مہاراشٹر کابینہ میں رہ چکی ہیں۔
جبکہ نیشلنسٹ کانگریس پارٹی کے قد آور رہنما سنیل تٹکرے کی دختر ادیتی تٹکرے کو کابینی وزیر کے عہدے کی راز داری کا حلف دلایا گیا ہے۔
ادیتی تٹکرے پہلی مرتبہ ریاست کے ساحلی مقام کوکن سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، ریاست کی تین سیاسی پارٹیوں کانگریس، راشٹروادی کانگریس اور شیوسینا میں سب سے زیادہ خاتون رکن اسمبلی کانگریس میں ہیں جن کی تعداد 5 ہے جس میں سے دو خواتین کو وزیر بنایا گیا ہے، اسی طرح سے این سی پی میں دو خواتین رکن اسمبلی ہیں جس میں ایک کو وزیر بنایا گیا ہے۔
شیوسینا میں 2 خاتون رکن اسمبلی ممبئی کی یامنی جادھو خاندیش کے چوپڑا سے لتا سونونے ہیں لیکن ان دونوں میں سے کسی کو بھی وزیر نہیں بنایا گیا ہے۔