کوروناوائرس نہ صرف شہر بلکہ چھوٹے چھوٹے دیہاتوں تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں کورونا انفیکشن کی تباہی اب جیلوں تک پہنچ گئی ہے۔ الگ تھلگ ہونے کے باوجود، جیل کے عملے کی وجہ سے قیدیوں کو کورونا انفیکشن متاثر کررہا ہے۔ جیل میں ضرورت سے زیادہ قیدی ہونے کی صورت میں کرونا کاتیزی سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں، ریاست مہاراشٹر کے محکمہ جیل نے 10 ہزار 703 قیدیوں کو ضمانت یا پھر پیرول پر رہا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ریاست کی جیلوں میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
محکمہ جیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہائی پاور کمیٹی کے مشورےپر ریاست کی جیلوں میں بند5105 قیدیوں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ3ہزار 24 اضافی قیدیوں کو بھی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ2472 قیدیوں کو بھی ایمرجنسی پیرول پر باہر کیا گیا ہے۔اس طرح جیل سے کل 10 ہزار 803 قیدیوں کو جیل سے باہر کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے جیل میں قید افراد کی تعداد پہلے سے کم ہوگئی ہے۔
سرکاری جیل میں اب 36ہزار 226 قیدی ہیں۔ریاست کی الگ الگ 64 جیلوں میں بند 2764قیدی جن کی عمر 65 سال سے زائد ہے انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔