اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کا سیاسی ناٹک ممبئی میں جاری - خطرہ

کرناٹک کے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد سیاسی ڈرامہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جہاں باغی اراکین اسمبلی نے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے، وہیں کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار ارکان اسمبلی کو منانے کے لیے ممبئی پہنچے، جنہیں ہوٹل کے اندر جانے سے پولیس اہلکاروں نے روک دیا۔

کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی کے ہوٹل کے باہر سخت سکیورٹی

By

Published : Jul 10, 2019, 10:07 AM IST

کرناٹک کا سیاسی سیاسی درجہ حرارت میں مزید تیزی اس وقت دیکھنے کو ملی جب کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار ممبئی کے ہوٹل میں باغی اراکین اسمبلی سے ملنے پہنچے لیکن پولیس نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی کے ہوٹل کے باہر سخت سکیورٹی


اس دوران کرناٹک کے وزیر ڈی کے شیو کمار نے کہا،' میں نے یہاں کمرہ بک کیا ہے۔ بہت چھوٹی سی پریشانی ہے۔ ہمیں بات چیت کرنی ہے۔ ہم سیدھے چھوڑ نہیں سکتے۔ انہیں ڈرانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ ہم ایک۔ دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔


اس دوران باغی رکن اسمبلی نارائن گوڑا کے حامیوں نے ڈی کے شیو کمار کے آنے پر ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

اطلاعات کے مطابق استعفیٰ دینے والے اراکین اسمبلی سےکرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی اور کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمارکے پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور اپنے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا، اس کے لیے باغی اراکین اسمبلی نے ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کرتحفظ کا مطالبہ کیا تھا، اس لیے انہیں ہوٹل میں داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی کے ہوٹل کے باہر سخت سکیورٹی


جس کے بعد پوئی میں واقع ہوٹل رینیسینس کے باہر سخت سکیورٹی کر دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کے ساتھ ریپیڈ ایکشن فورس کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ممئی شمال علاقے کے ایڈیشنل کمشنر دلیپ ساونت بھی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔


10 اراکین اسمبلی دستخط والے خط میں لکھا ہے ،'ہم کرناٹک اسمبلی کے منتخب ہوئے رکن اسمبلی ہیں اور پوئی کے ہوٹل رینی سین میں رکے ہوئے ہیں۔ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ وزیر اعلی کمارا سوامی اور ڈی کے شیو کمار اور دیگر رہنما ہوٹل میں آنے والے ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ ہیں اور ہم ان سے ملنا نہیں چاہتے ہیں۔ برائے مہربانی اس معاملے میں ہماری مدد کریں اور انہیں ہوٹل احاطے میں داخل نہیں ہونے دیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details